قومی کرکٹر حارث رؤف گزشتہ روز اپنی کلاس فیلو مزنہ مسعود کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں ہوگی۔
گزشتہ روز حارث رؤف اپنی اہلیہ مزنہ مسعود کو بیاہ کر گھر لے آئے، بارات روانگی سے قبل انہوں نے صدقے کا بکرا بھی ذبح کیا۔ حارث رؤف نے بکرے کو پیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Haris Rauf wears black sherwani on his wedding day 😍 | | #HarisRauf | #Wedding | #Rawalpindi pic.twitter.com/xAOQbDVZkr
— Khel Shel (@khelshel) July 6, 2023
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بارات کی تصویر بھی منظر عام پر آگئی۔ تصویر میں حارث رؤف اور انکی اہلیہ فوٹو شوٹ کراتے نظر آرہے ہیں۔ تصویر میں حارث رؤف کو شیروانی پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں حارث رؤف کے ساتھی کرکٹرز سمیت کئی نامور کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی ولیمے میں شرکت کیلئے کراچی سے اسلام آباد آئیں گے۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز نے اپنے ساتھی حارث رؤف کی شادی میں شرکت کیلئے جمعہ کی شام اسلام آباد جانا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ہی میں ٹھہرنے کا فیصلہ کیا ہے۔