یوم تقدس قرآن پاک آج منایا جائے گا

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

اسلام آباد: ملک بھر میں یوم تقدس قرآن پاک آج منایا جائے گا اور سویڈن میں قرآن پاک کے بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں یوم تقدس قرآن پاک منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے علاوہ این جی اوز کی جانب سے بھی پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

احتجاجی ریلیوں کے دوران سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی علمائے کرام کی جانب سے قرآن پاک کے تقدس پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں ہونے نفرتی عمل کے خلاف مذمتی قرار داد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر کے مسلم ممالک میں غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ کچھ ممالک کی جانب سے اپنے سفیروں کو احتجاجاً سویڈن سے واپس بلالیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More