تھریڈز ٹوئٹر کیلئے حقیقی خطرہ قرار

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

میٹا کی نئی ایپ تھریڈز کو ٹوئٹر کے لیے حقیقی خطرہ قرار دے دیا گیا۔ تھریڈز کے میدان میں آتے ہی چند گھنٹوں میں صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کی نئی ایپ تھریڈز لانچ ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ایلون مسک کی زیر ملکیت ٹوئٹر کے لیے خطرہ بن گئی۔

انسٹاگرام کے ایک ارب سے زائد صارفین کے لیے نئی ایپ تک آسانی سے رسائی، ٹوئٹر سے ملتا جلتا یوزر انٹر فیس اور میٹا کی جانب سے اشتہارات نے تھریڈز کو ٹوئٹر کے لیے حقیقی ‘تھریٹ’ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

تھریڈز کے لانچ ہونے کے 7 گھنٹے میں ہی صارفین کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی جبکہ کئی اہم شخصیات بھی میٹا کے اس پلیٹ فارم کا حصہ بن گئیں۔

میٹا کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 6 جولائی کو مارکیٹ کھلنے سے پہلے ہی ایک فیصد اضافہ ہوا جبکہ بدھ کو 3 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

دوسری جانب ٹوئٹر نے تھریڈز ایپ کے معاملے پر میٹا کو مقدمہ درج کرانے کی دھمکی دے دی۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کے وکیل نے کہا کہ میٹا نے ٹوئٹر کے تجارتی رازوں کو غیر قانونی طور پر غلط طریقے سے استعمال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More