معروف ٹک ٹاکر خاتون مریم موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 07, 2023

لاہور: معروف ٹک ٹاکر خاتون مریم موٹرسائیکل حادثے میں جاں بحق ہو گئی ہیں۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے تحت مریم نامی ٹک ٹاکرخاتون موٹر سائیکل پر اپنے خاوند کے ساتھ جارہی تھیں کہ ان کا دوپٹہ ٹائروں میں الجھ گیا جو حادثے کا سبب بنا۔

خاتون ٹک ٹاکر کا الجھا ہوا دوپٹہ ان کے گلے میں پھنسا ہوا ملا ہے جس کی وجہ سے ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ مریم کی موت سانس بند ہونے کی وجہ سے ہوئی ہے تاہم حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون مریم کی نعش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر، طبی عملہ اور پولیس حکام ضروری قانونی کارروائی انجام دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More