اسرائیلی فوج کے توپ خانے سے لبنان پر حملے

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

تل ابیب/ بیروت: اسرائیلی فوج  جنوبی لبنان پر حملے کر رہی ہے، حملوں کے لیے توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

مؤقر انگریزی اخبار دی نیشنل نیوز اور عالمی خبر رساں ایجنسیون خے مطابق اسرائیل کی فوج کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ شمالی پڑوس سے پہلے مارٹر فائر کیا گیا تھا جو سرحدی علاقے میں پھٹا جس کے جواب میں توپ خانے کا استعمال کرتے ہوئے جواب دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز(آئی ڈی ایف) کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی تک صرف اسی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں سے مارٹر فائر کیا گیا تھا۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے اب تک 15 سے زیادہ گولے داغے ہیں جو لبنان کےعلاقے کفرشوبا اور حلتا گاؤں کے قریب گرے ہیں۔

اسرائیل نے اضافی گھروں کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان تکنیکی اعتبار سے ابھی تک حالت جنگ میں ہیں جب کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے دستے دونوں پڑوسیوں کے درمیان سرحد پر گشت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More