سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

لاہور: قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی گئی ہے۔

اس بات کا دعویٰ ذمہ دار ذرائع نے کیا ہے جس کے مطابق محمد حفیظ کو یہ پیشکش اس وقت کی گئی جب ان کی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ہونے والی ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکا اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد بھی دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے اس موقع پر کہا ذکا اشرف اچھے ایڈمنسٹریٹر ہیں، دل سے عزت کرتا ہوں، پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے اچھی آفر آئی تو ضرور قبول کروں گا۔

ذرائع کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹرز یونس خان، سلیم یوسف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

ذکا اشرف اورسلمان نصیرآئی سی سی کےسالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، پی سی بی

اسی حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن حسن خان کو بھی سلیکشن کمیٹی میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے جب کہ پی سی بی سیٹ اپ میں شعیب اختر کو شامل کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More