یورپی شہر ڈوبرووینک میں سوٹ کیس گھسیٹنے پر پابندی، خلاف ورزری پر بھاری جرمانہ

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

کروشیا: یورپی ملک کروشیا کے عالمی شہرت یافتہ سیاحتی شہر ڈوبرووینک میں سوٹ کیس گھسیٹنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

ہر سال لاکھوں سیاح ڈوبرووینک کا اس لیے رخ کرتے ہیں کہ وہ قدرتی حسن سے مالامال ہے اور اپنی انتہائی رنگین عمارات کی وجہ سے سیاحوں کے لیے دلکشی کا سبب بھی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کی تنگ گلیوں میں تار کول کے بجائے اینٹیں بچھی ہوئی ہیں اور جب سیاح اس پر پہیوں والے اپنے سوٹ کیس گھسیٹتے ہیں تو نہایت بے ہنگم شور مچتا ہے جو آرام میں خلل کا سبب ہوتا ہے۔

شہریوں نے اس حوالے سے جب زیادہ شکایات درج کرائیں تو میئرمیٹوفرانکووِچ  نے نیا قانون منتعارف کرایا جس کے تحت شہر کی تنگ گلیوں میں پہیوں والے سوٹ کیس گھسیٹنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کروشیا کے شہر ڈوبرووینک منظور کیے جانے والے نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پر 288 ڈالرز تک کا جرمانہ کیا جا سکتا ہے جو پاکستانی 90 ہزر روپے کے تقریباً مساوی ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More