جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے واقعہ کا افسوس ہے، محسن نقوی

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمگیر ترین کا پوسٹ مارٹم کررہے ہیں، پوسٹ مارٹم کے بعد صورتحال مزید کلیئر ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے عالمگیر ترین کی خودکشی کی خبر سے متعلق اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کے بھائی کے واقعہ کا افسوس ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مجھے ان کی فوتگی کی اطلاع راستے میں ملی۔ اس حوالے سے پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

خیال رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین کے حوالے سے افسوسناک خبر سامنے آئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے اپنے سر میں پستول سے گولی ماری۔

جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمگیر ترین لاہور میں اپنے گھر میں موجود تھے، اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی۔

جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر خان ترین کی خودکش یسے متعلق  سی ای او ملتان سلطانز حیدر اظہر نے تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین غیر شادی شدہ تھے اور طویل عرصے تک امریکہ میں بھی مقیم رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More