نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، احتساب عدالت

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج راؤ عبد الجبار نے تحریری فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی قانون کے مطابق نہیں ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے نوازشریف کو سیاسی انتقام کانشانہ بنایا گیا، عدالت3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم نوازشریف کو بری کرنے کا حکم دیتی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سابق حکومت نے نیب کو نوازشریف کا مستقبل تباہ کرنے کے لئے ریفرنس پر مجبور کیا،کہا گیا کہ مرکزی ملزمان کو جو ریلیف دیا گیا وہی نوازشریف کو ملنا چاہیے۔

مرکزی ملزمان کے ساتھ اشتہاری بھی اسی سزا یا ریلیف کا مستحق ہوتاہے، نوازشریف کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کے لئے مکمل طریقہ کارنہیں اپنایا گیا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More