نواز شریف کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے ،شہبازشریف کااعلان

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

 وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر کا دورہ کیا ، وزیراعظم  نے  مختلف منصوبوں سمیت  تورغر بونیر آر سی سی پل کا  سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 

وزیراعظم نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے  ان منصوبوں کو تیز رفتاری سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی ،وزیراعظم نے کہاکہ  وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبوں سے بھرپور تعاون کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ترقیاتی کام نوازشریف کا ویژن ہیں ، نواز شریف کے منصوبوں کوآگے بڑھائیں گے، سڑکوں، پلوں اور دیگرمنصوبوں کی تکمیل سے ضلع تورغر میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  گزشتہ حکومت نے منصوبوں کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا،ہم نے بجٹ میں منصوبوں کیلئےرقم مختص کردی ہے۔

اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف کومتعلقہ حکام نے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی  دی، وزیراعظم نے کہاکہ ترقیاتی  منصوبوں پر 24گھنٹے کام ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More