میٹا نے ٹوئٹر کے مقابلے میں اپنی نئی ایپ تھریڈز لانچ کر دی ہے، ایک گھنٹے میں پچاس لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنا لئے۔
انسٹاگرام اور فیس بک کی حامل کمپنی میٹا کے مالک مارک زکر برگ نے تھریڈز پر اپنی پہلی پوسٹ میں خوش آمدید کہا۔
مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے ایک گھنٹے کے دوران ہی پچاس لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنا لئے ہیں۔
واضح رہے کہ میٹا نے نئی ایپ تھریڈز بارے کہا ہے کہ یہ ایک ٹیکسٹ بیسڈ کانورزیشن ایپ ہے اور اسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔
نئی ایپ کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے ایپل اسٹور پر کہا گیا ہے کہ تھریڈز وہ جگہ ہے جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کے لیے جمع ہوتی ہیں جن کے بارے میں قیاس کیا جاتا ہے کہ کل یہ ٹرینڈ ہوں گی۔