ڈالر کی قیمت معمولی کم، سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

 انٹر بینک میں دو روز کی گراوٹ کے بعد مہنگا ہونے والا امریکی ڈالر آج جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی  سستا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے سستا ہو گیا جس  کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 276 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔  اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 94 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 43 ہزار 647 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 43 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More