افغانستان میں خواتین کو ہیئر اور بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  Jul 06, 2023

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے خواتین کو ہیئر اور بیوٹی سیلون بند کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت نے خواتین کو ہیر اور بیوٹی سیلون بند کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 2021 میں طالبان حکومت آنے کے بعد سے افغانستان کی خواتین کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس میں سب سے پہلے خواتین کو تعلیمی اداروں میں جانے سے روکا گیا جس کے بعد بتدریج مختلف پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

یورپ کی جانب سے طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور خواتین کو باہر نکلنے سے روکنے پر مختلف پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم طالبان حکومت کی جانب سے پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے خواتین پر اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے کی بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ طالبان کی جانب سے خواتین کو ایسا لباس پہننے کا حکم دیا گیا جس سے صرف ان کی آنکھیں ظاہر ہوں اور اگر وہ 72 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر کر رہی ہوں تو ان کے ساتھ کوئی مرد رشتہ دار بھی ہونا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More