سپریم کورٹ، پی آئی اے کو نئی بھرتیوں کی اجازت مل گئی

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو نئی بھرتیوں کی اجازت دے دی ہے، فیصلے کے تحت 205 نئی بھرتیاں کی جا سکیں گی۔

اس ضمن میں عدالت عظمیٰ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ پی آئی اے میں پائلٹس، کیبن کریو اور آئی ٹی ماہرین کی بھرتیاں کی جائیں گی۔

دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ پی آئی اے واجبات ادا نہیں کر پا رہا ہے تو مزید بھرتیاں کس لیے کرنی ہیں؟

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے اس پر کہا کہ نئی بھرتیوں سے ادارے پر ماہانہ 9 کروڑ سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔

سی ای او پی آئی اے نے اس موقع پر عدالت کے گوش گزار کیا کہ پی آئی اے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے پلان بنایا ہے، منافع بخش روٹس پر فلائٹس آپریشن چلا رہے ہیں، مزید انٹرنیشنل اور نیشنل روٹس پر فلائٹ آپریشن شروع کر رہے ہیں۔

امریکہ، پی آئی اے کے روز ویلٹ ہوٹل کا معاہدہ ہو گیا

عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے اس پر استفسار کیا کہ بھرتیاں مستقل بنیادوں پر ہوں گی یا کنٹریکٹ پر؟ جس پر سی ای او پی آئی اے نے گوش گزار کیا کہ بھرتیاں ایک سال کے قابل توسیع کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہوں گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More