وفاقی حکومت کا متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

وفاقی حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے متعدد سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ بعض اداروں کےحصص اسٹاک ایکسچینج کےذریعےعوام کو فروخت کئےجائیں گے جبکہ متعدد اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کردیا جائےگا۔

ذرائع نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے شئیرز سٹاک ایکسچینج کے ذریعے عوام کو فروخت ہوں گے اور سٹیٹ لائف کی بھی اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کروائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کےشیئرز بھی اسٹاک ایکسچینج سے فروخت ہوں گے۔

حکومت ان اداروں کا مینجمنٹ کنٹرول نجی شعبے کے حوالے کرنے کو تیار ہے ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے شیئرز کا الگ کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More