شمالی وزیرستان: میران شاہ میں خود کش دھماکہ، 3 جوان شہید، 3 شہری زخمی

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں گاڑی میں سوار خودکش بمبار کے دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق خودکش دھماکے میں 3 شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمد ابراہیم اور سپاہی جہانگیر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، ڈیوٹی پر تعینات جوانوں نے بروقت کارروائی کرکے بڑے سانحہ سے بچا لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More