ہم نیوز | Jul 05, 2023
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے دو سے زائد نشستوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ بل جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی میں جمع کروایا تھا۔
بل اسمبلی سے پاس ہونے کی صورت میں عام یا ضمنی انتخابات میں ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ دو نشستوں سے الیکشن لڑ سکے گا۔
مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار جب متعدد نشستوں سے الیکشن لڑتا ہے تو قومی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More