ہوشیار، مہنگی بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے کی تیاریاں

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

اسلام آباد: بجلی کے صارفین کے لیے مہنگی بجلی کی قیمتیں مزید بڑھانے کی درخواستیں کر دی گئی ہیں۔

درخواستیں کے الیکٹرک اور ملک کے دیگر شہروں و علاقوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے کی گئی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے جب کہ ڈسکوز صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 5 پیسے مہنگی کرنے کی درخواستیں کی گئی ہیں۔

نیپرا نے مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کا تعین کر لیا ہے جس سے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین پر 23 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More