ورلڈ کپ میں مجھے عمر اکمل کی جگہ نظر نہیں آتی، شاہد آفریدی

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

قومی ٹیم کے معروف سابق کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے ورلڈکپ 2023ء میں عمر اکمل کی جگہ نظر نہیں آتی۔

ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر سے عمر اکمل بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عمر اکمل میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں رہا ہے مگر اس نے اپنی فٹنس پر دھیان نہیں دیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے میری جانب سے کوئی سپورٹ نہیں، دیگر کھلاڑیوں کی نسبت انہیں اپنی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد آفریدی سے جب آئی ایم ایف سے جان چھڑانے کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے وزراء پروٹوکولز اور دیگر لوازمات ختم کر دیں تو ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

بلوچستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان کو تھوڑا پاؤں پر کھڑا کریں تو دنیا ہم سے مدد مانگے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More