ایف آئی اے نے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اسرائیل میں ملازمت کرنے والے 5 پاکستانیوں کو میرپور خاص سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں کام کرنے والے ملزمان شینجن ویزے پر اُردن ایئرپورٹ سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ تمام ملزمان اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے۔ 4 سے 7 سال تک اسرائیلی دارالحکومت تِل ابیب میں ملازمت کی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان تِل ابیب میں بطور ہیلپر اور گاڑیاں دھونے کی ملازمت کرتے رہے۔ ملزمان وطن واپسی پر دبئی کے راستے اُردن اِیئرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت 8 ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان ویسٹرن یونین کے ذریعے پاکستان رقوم منتقل کرتے رہے اور ترکی، کینیا، سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔

ایف آئی اے کی تحقیقات میں مزید بتایا گیا کہ ملزمان وطن واپسی کیلئے دبئی کے راستے جارڈن ائرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی طرف سے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More