ہم نیوز | Jul 05, 2023
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو آمدن کے برابر ڈالرز کی ایل سی کھولنے کی اجازت دینے کافیصلہ کرلیا ہے ۔
مرکزی بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا سرکلر جاری کیا جائے گا جس کے مطابق بینک جتنے ڈالر کمائيں گے وہ اتنی مالیت کی ایل سی کھول سکیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک صورت حال کی نگرانی کرے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر جمیل احمد نے مزید کہا کہ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدات کو قابو کیے رکھا اور اس سے آگے بزنس کو بہت زیادہ سپورٹ کریں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More