بھارت سی پیک سے فائدہ اٹھائے ،رکاوٹ نہ بنے ،شہباز شریف

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے10 سال مکمل ہونے پر چین اورپاکستان کی قیادت اور عوام  کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادر ز ہیں۔

ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سی پیک بااعتماد ا سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا ایک نیا باب ہے، سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کے لئے ویژن کا شاندار نمونہ ہے ۔

وزیراعظم نے کہا افسوس ہے کہ 4 سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سی پیک غربت ، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خاتمے کا منصوبہ ہے ، سی پیک کے دشمن پاکستان اور خطے میں ترقی، امن اور خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔ بھارت کو سی پیک کے راستے میں رکاوٹ بننے کے بجائے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ سی پیک سے ایران، افغانستان، وسط ایشیا اور پورے خطے کو ثمرات ملیں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More