یو اے ای اور آذربائیجان سے بھی پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ یو اے ای اور آذر بائیجان سے پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ایک جہاز خریدیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے نئے معاہدے کئے ہیں ابھی دستخط ہونے باقی ہیں،دونوں ممالک سے پیٹرولیم مصنوعات گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ خریدیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف سے نو ماہ کا ریلیف ملا ہے،معاہدے کے بعد معیشت کی بحالی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف معاہدے سے آنے والی حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگست میں اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر الیکشن ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں کون کون شامل ہو گا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے، بجلی چوری کو روکنے کے لئے اسمارٹ میٹرز لگائے جارہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں کچھ فیڈرز پر80 فیصد تک بجلی چوری کی جاتی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پیٹرول پر مزید لیوی بڑھانے بارے عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ لیوی مزید 5 سے 7 روپے تک بڑھ سکتی ہے، انہوں نے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More