وزیراعلیٰ گلگت بلتستان،پی ٹی آئی نے نام فائنل کر لیا

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

پاکستان تحریک انصاف  کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نام تجویز کر دیا۔

تحریک انصاف کے  ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے لیے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔

خیال  رہے کہ گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پی ٹی آئی  سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More