آئی سی سی کا مطلب بھارت،یہ صرف پیسے کا گیم ہے، عاقب جاوید

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

لاہور میں ورلڈ اسپورٹس جرنلزم ڈے کی مناسب سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ آئی سی سی کا مطلب بھارت ہے اور یہ صرف پیسے کا گیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بھارت جا کر کھیلنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، عاقب جاوید نے کہا کہ چیئرمین شپ کا کرکٹر سے کوئی تعلق نہیں، کرکٹر کو سلیکٹر ہونا چاہیے یا کوچنگ اسٹاف میں ہونا چاہیے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہم انفرادیت پر چل رہے ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ میں مشکلات ہیں۔عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ٹیم سمجھتا ہوں۔

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس میچ ونر پلیئرز ہیں،پاکستان کی موجودہ ٹیم بہت اچھی ہے اس کا سارا کریڈٹ پی ایس ایل کو جاتا ہے۔

بھارت کی کنڈیشنز میں پاکستانی ٹیم جیسا کمبی نیشن کسی کے پاس موجود نہیں ہے، ان کا کہناتھا کہ بابراعظم، شاہین آفریدی اور فخر زمان جیسے کھلاڑی کسی ٹیم کے خلاف کسی بھی وقت کھیل کا پانسہ پلٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اب سارو گنگولی اور ایم ایس دھونی کے دور کی نہیں ہے، اس ٹیم میں بابر اعظم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور فخر زمان جیسے میچ ونرزکھلاڑی موجود ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی بات منوانے کے لئے پہلے بھارت کی طرح طاقتور ہونا پڑے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More