پاکستان کی بیرونی فنانسنگ،ہوش اڑا دینے والا 91 ارب ڈالر کا تخمینہ

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

آئی ایم ایف نے جولائی 2023  سے 2026 کے مالی سال تک  پاکستان کی مجموعی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت کے ہوش ربا اعداد و شمار کا تخمینہ لگایا ہے جو 91.536 ارب ڈالرکا ہے۔

یہ ہوشربا تخمینہ واضح  کرتا ہے کہ پاکستان کو بار بارآئی ایم ایف کے پاس  بیل آوٹ پیکج کے لیے جانے کی ضرورت ہوگی ۔ بالخصوص  مارچ 2024 میں جب 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کی معیاد ختم ہو گی۔

جہاں تک ایس بی اے کی بات ہے تو یہ صرف ایک خلا کو کچھ دیر کےلیے پرکرنے کا انتظام ہے اور پاکستان میں انتخابات جیت کرآنے والی نئی حکومت کو ایک اور درمیانے مدت کے انتظام کیلیے تگ و دو کرنا ہوگی۔

ایک اعلیٰ ذریعے کا کہنا ہے  کہ موجودہ اسٹینڈ بائی پروگرام کی مدت میعاد پوری ہونے پر پاکستان کے پاس ایک اور تین سالہ درمیانی مدت کے پروگرام کےلیے آئی ایم ایف کے  پاس  جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More