پی سی بی نے اعلامیہ جاری کر کے ڈیلیٹ کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 05, 2023

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ذکا اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ جاری کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ آف گورنرز کا رکن ہونے کی حیثیت سے ذکا اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے تاہم بعد میں پریس ریلیز واپس لے لی گئی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اعلامیہ غلط فہمی کی بنیاد پر جاری ہوا اور اعلامیہ جاری کرنے سے پہلے ذکا اشرف کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں 9 سے 16 جولائی تک منعقد ہو گا۔

پی سی بی کے اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں ذکا اشرف کے ہمراہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر بھی شریک ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More