چار نیشنل ایوارڈز جمائمہ کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ کے نام

اردو نیوز  |  Jul 04, 2023

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم ’وٹس لوو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ نے چار نیشنل ایوارڈز جیت لیے ہیں۔

منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ اُن کی فلم نے چار نیشنل ایوارڈز حاصل کر لیے ہیں۔

جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’کوئی بھی اپنی تعریف خود نہیں کرنا چاہتا، لیکن واہ واہ واہ۔ ہم نے چار ایوارڈز نیشنل فلم ایوارڈز اپنی فلم وٹس لوو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے لیے جیتے ہیں اور میں بہت ممنون ہوں اور خوش ہوں۔‘انہوں نے مزید لکھا کہ ان کی فلم نے بیسٹ سکرین پلے، بیسٹ برٹش فلم، بیسٹ ڈائریکٹر اور بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کے ایورڈز جیتے ہیں۔اس فلم میں بیسٹ سکرین پلے کا ایوارڈ جمائمہ گولڈ سمتھ، بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ شیکھر کپور اور بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر کا ایوارڈ عاصم چودھری نے جیتا ہے۔

    View this post on Instagram           A post shared by Jemima Goldsmith (@khanjemima)

وٹس لوو گوٹ ٹو ڈو وِد اِٹ رواں برس 24 فروری کو ریلیز کی گئی برطانوی فلم ہے جس کی ہدایت کاری شیکھر کپور نے کی تھی جبکہ اسے پروڈیوس جمائمہ گولڈ سمتھ نے کیا تھا۔

I won best supporting actor!! #whatslovegottodowithit pic.twitter.com/qQ7te4r4ZY

— Asim Chaudhry (@AsimC86) July 3, 2023

وٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ رومانوی ڈرامہ نوعیت کی فلم ہے جس کی کہانی پاکستانی اور برطانوی فیملی کے گرد گھومتی ہے جنہیں رشتے کی تلاش ہے، فلم کے ٹریلر میں پاکستانی اور برطانوی ثقافت کا خوب صورت امتزاج دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں میں لِلی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، سجل علی، عاصم چودھری اور ایما تھومپسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔یہ فلم برطانیہ اور پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا میں بھی ریلیز کی گئی تھی۔

جمائمہ گولڈ سمتھ کی انسٹاگرام پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔انسٹاگرام صارف افراح کہتی ہیں کہ ’کوئی شک نہیں مسٹر اور مسز خان دونوں چیمپئنز ہیں۔‘پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے لکھا کہ ’بہت بڑی بات ہے۔ پوری ٹیم کو مبارک ہو۔‘بیلا فرائڈ نے تبصرہ کیا کہ ’اس سے زیادہ کوئی حق دار نہیں ہے۔ مجھے یہ فلم بہت پسند آئی ہے۔‘بُروس کی بو نے لکھا کہ ’سب سے اچھی فلم ہے۔ اس دن میں نے یہ فلم جہاز میں دیکھی اور یہ شاندار ہے۔ ایوارڈ کی حقدار ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More