سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شامل ہیں۔

چارو ں صوبائی وزرا ئےاعلیٰ اور وفاقی وزرا ءبھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ایپکس کمیٹی کونسل کے قیام کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔

عملدرآمد کمیٹی کے 2اجلاسوں کی سفارشات بھی ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کے لئے وفود کی آمد کا امکان ہے۔

وفود کی آمد اور سہولت کاری کیلئے ایپکس کمیٹی لائحہ عمل کی منظوری دے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More