ہم نیوز | Jul 04, 2023
نیپرا نے ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق جولائی، اگست اور ستمبر 2023 کے بلوں پر ہوگا۔
فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا جبکہ اسکا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More