شعیب اختر نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کیخلاف اسٹے آرڈر لے لیا

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

قومی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر تیار ہونیوالی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس ‘ کیخلاف اسٹے آرڈر لے لیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم کیخلاف اسٹے آرڈر حاصل کر لیا ہے ۔

شعیب اختر نے کہنا ہے کہ ان کی زندگی پر بننے والی فلم کا معاہدہ ختم ہونے کے باوجود کچھ افراد انہیں فلم بنانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اسٹے آرڈرلینا پڑا ہے ۔

راولپنڈی ایکسپریس کے مطابق انہیں فلم کی ٹیم کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ وہ ان کی زندگی سے متعلق فلم بنا کر ریلیز کریں گے اس لیے انہیں عدالت جا کر اسٹے آرڈر لینا پڑا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More