ہم نیوز | Jul 04, 2023
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اکائونٹس کی تفصیلات 29 اگست تک جمع کروائیں۔
تمام سیاسی جماعتیں سالانہ آمدن اور اخراجات جمع کروائیں ،فنڈر کے ذرائع ،اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے حکم میں مزید کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں اکائونٹس کی آڈٹ رپورٹ بھی جمع کر وائیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More