ہم نیوز | Jul 04, 2023
پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے فوری عملدر آمد کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
فیصلہ قیمتی جانوں کے ضیاع کے بڑھتے واقعات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔
مراسلہ تمام اضلاع کے چیف ٹریفک افسرز اور ٹریفک پولیس افسرز کو جاری کردیا گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More