چودھری شجاعت ، پرویز الہٰی کو پارٹی میں نہیں لیں گے ، عطاء تارڑ کا دعویٰ

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطاء تارڑ نے چودھری پرویز الہٰی کی مسلم لیگ ق میں واپسی کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم دیکھیں گے‘ میں عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ چودھری شجاعت حسین ، پرویز الہٰی کے بڑے بھائی ہیں ان کی کوشش ہے کہ وہ واپس آجائیں ، لیکن میرے مطابق انہیں پارٹی میں دوبارہ نہیں لینا چاہیے اور ایسا ہی ہو گا وہ نہیں لیں گے ۔

عطا تارڑ نے مزید  کہا کہ عام اتنخابات پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ  ایکطرفہ فیصلہ نہیں ہو سکتا ہے یہ ہمیں مل بیٹھ کر طے کرنا پڑے گا ۔

عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ استحکام پارٹی کیساتھ ہمارے معاملات چل رہے ہیں، بہت سارے ارکان ایسے ہیں جو ہمارے ساتھ بھی الائنس میں ہیں  جبکہ استحکام پارٹی کیساتھ بھی ان کا رابطہ ہے۔ ان میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح متعدد ارکان ایسے بھی ہیں جو ہماری پارٹی ٹکٹس پربھی الیکشن لڑ چکے ہیں وہ ہمارے اتحادی ہیں اورپاکستان استحکام پارٹی کیساتھ رابطے میں بھی ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات یہ ہیں علیم خان آئندہ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، اس کی وجہ وہ اب الیکٹورل سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہتے بلکہ علیم خان اب پارٹی سیاست میں ہی رہنا چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More