ڈالر کے بعدپائونڈ، ریال، درہم اور یورو کی قیمتیں بھی گر گئیں

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

امریکی ڈالر کے بعد اوپن مارکیٹ میں یورو، پاﺅنڈ، درہم اور ریال کی قدر میں بھی بھاری کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  یورو 8 روپے سستا ہونے کے بعد 305 روپے ، پاﺅنڈ 13 روپے سستا ہونے کے بعد 355 روپے ، درہم 6.30 روپے سستا ہو نے کے بعد 72.70 روپے ، ریال 3.70 روپے سستا ہو نے کے بعد 71.70 روپے کا ہو گیاہے ۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر10روپے55پیسےسستا ہوکر275روپے44پیسے کی سطح پربند ہوا۔

علاوہ ازیں ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر260روپے سے 270روپے کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا،امپورٹرزحوالہ ہندی کے ذریعے ڈالرز خرید رہے تھے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث سرمایہ کارمحتاط تھے،اب جو 5سے 6ارب ڈالرباہر رکے ہوئے تھے وہ آنا شروع ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں نے مارکیٹ میں ڈالرفروخت کرنا شروع کردیے ہیں، اب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 260 روپے سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More