پیرس، ویوا ٹیک ایونٹ میں پاکستانی کاروباری شخصیت کا لیپ ٹاپ اور پاسپورٹ چوری

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

ایک ایسی دنیا جہاں ٹیکنالوجی ہماری زندگی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے وہیں کچھ قیمتی اثاثوں کا کھو جانا بھی ہمارے لیے ایک بڑا دھچکا ہوسکتا ہے۔

‘ڈیجی پرسونا’ نامی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمپنی کے سی ای او اور بانی نعمان شیخ کے حوالے سے حال ہی میں ایک افسوسناک خبر سامنے آئی۔ انہوں نے پیرس میں منعقد ہونے والی ایک ‘ویوا ٹیک’ نامی کانفرنس میں شرکت کی جس میں وہ اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔

ویوا ٹیک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو دنیا کے سب سے بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجی لیڈرز، بڑی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو اکٹھا کرتا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں کاروبار جدت سے ملتا ہے۔

نعمان شیخ کیلئے یہ تقریب کچھ خاص نہیں تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ آج صبح ان کا لیپ ٹاپ اور بیگ چوری ہوگیا جس میں ان کا پاسپورٹ بھی شامل ہے۔ فی الحال وہ پولیس کی مدد سے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ڈیجی پرسونا کے سی ای او کے مطابق ایک عام دن کی طرح  انکی اپنی گاڑی ایک مصروف سڑک پر کھڑی تھی۔ جلد بازی میں وہ گاڑی سے اترتے ہوئے اپنا لیپ ٹاپ بیگ فرنٹ سیٹ پر چھوڑ گئے۔

نعمان شیخ جب اپنی گاڑی کی طرف لوٹے تو یہ دیکھ کر گھبرا گئے کہ ان کا سامان وہاں سے غائب تھا۔ چوری کرنے والے نے نہ صرف انکا لیپ ٹاپ لیا بلکہ گاڑی میں موجود ضروری اشیاء پرس، چابیاں اور پاسپورٹ بھی لے گئے۔ نعمان کے مطابق لیپ ٹاپ میں انکا قیمتی، ذاتی اور پیشہ ورانہ ڈیٹا موجود تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More