انٹربینک میں ڈالر260روپے سے 270روپے کے درمیان رہ سکتا ہے،ملک بوستان

ہم نیوز  |  Jul 04, 2023

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر260روپے سے 270روپے کے درمیان رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا،امپورٹرزحوالہ ہندی کے ذریعے ڈالرز خرید رہے تھے۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث سرمایہ کارمحتاط تھے،اب جو 5سے 6ارب ڈالرباہر رکے ہوئے تھے وہ آنا شروع ہوجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سٹے بازوں نے مارکیٹ میں ڈالرفروخت کرنا شروع کردیے ہیں، اب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 260 روپے سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More