سعودی عرب ، آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

سعودی عرب کے علاقے جازان میں آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

عرب میڈیا کے مطابق جازان میں آسمانی بجلی شہریوں پر آن گری جس کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ۔

شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More