ایشیا کپ شیڈول میں تاخیر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

ہم نیوز  |  Jul 03, 2023

ایشیا کپ 2023 کا شیڈول اب تک جاری نہ کئے جانے کی وجہ سامنے آ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں سری لنکا میں مون سون بارشوں کے باعث ایشیاکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایشیاکپ کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے کیاجائےگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں مون سون بارشوں کے باعث کولمبو ایشیاکپ کی میزبانی نہیں کرےگا لہٰذا پاکستان اور بھارت کا میچ کولمبو میں نہیں کھیلا جائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی دمبولا کے کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ ابتدائی شیڈول شیئر کردیاگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More