آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں قائم مقام چیئرمین پاکستان کی نمائندگی کریں گے

ہم نیوز  |  Jul 02, 2023

رواں ماہ ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سالانہ میٹنگ میں قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں بورڈ، ایگزیکٹوز اور دیگر اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے۔ میٹنگ میں سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی۔

آئی سی سی کی یہ سالانہ میٹنگ 10 سے 13 جولائی کو جنوبی افریقہ کے شہر ڈرین میں شیڈول ہیں۔  پاکستان کی طرف سے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب التوا ہونے کی صورت میں الیکشن کمشنر اور قائم مقام چیئرمین احمد فاروق شہزاد رانا نمائندگی کریں گے۔

سالانہ میٹنگ میں رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈکپ کے امور پر بات ہوگی۔ اسی طرح آئندہ برس ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی کرنے والے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں میچ وینیوز کے حوالے سے انفراسٹرکچر کی رپورٹ پر بات ہوگی۔ جس کے بعد امریکا کو میزبانی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

دوسری طرف آئی سی سی میٹنگ کے دوران 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی پر بھی بات ہوگی۔ آئی سی سی اس حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More