اعظم خان کا سی پی ایل کیلئے 3 کروڑ 43 لاکھ روپے کا معاہدہ

ہم نیوز  |  Jun 30, 2023

کراچی: پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پرکشش معاہدہ ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے 24 سالہ اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمیزون واریئرز نے سائن کرلیا ہے۔

نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے جو اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والی سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔

پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً  تین کروڑ 43 لاکھ روپے کے مساوی بنتی ہے۔ اعظم خان اس قبل سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

سی پی ایل 2023 کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More