پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

ہم نیوز  |  Jun 29, 2023

فیصل آباد: پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے، وہ گزشتہ چند سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے۔

میڈیا کے مطابق ماجد علی کے بھائی عمر نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ 28 سالہ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنر اپ رہے تھے۔

ماجد علی ورلڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ بھی رہ چکے ہیں۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے بھی ماجد علی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماجد علی نے مبینہ طور پر لکڑی کاٹنے والی آری سے اپنا گلا کاٹ کر خود کشی کی ہے تاہم علاقہ پولیس نے اس حوالے سے فی الوقت تک تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

علاقہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر دستیاب ثبوت و شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور تفتیش کا آغاز بھی کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More