ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی میں ہوں گے جہاں بڑی تعداد میں نمازی نماز عید ادا کریں گے۔
برطانیہ، کینیڈا، امریکہ اور یورپ میں عیدالاضحیٰ آج منائی جائے گی۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
حجاج کے قافلے وقوف عرفہ اور مزدلفہ میں رات گزارنے اور نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ عیدالاضحیٰ کے پہلے دن حجاج رمی کریں گے، آج جمرت پہنچ کر حجاج کرام کے قافلے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔