ایمازون کا بھارت کے حوالے سے اہم اعلان

ہم نیوز  |  Jun 27, 2023

نیویارک: امریکی ملٹی نیشنل آن لائن کمپنی ایمازون نے 2030 تک بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو 26 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمازون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینڈی جسی نے امریکہ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات اور اعلان کے بعد اب بھارتی سرمایہ کاری میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق مودی اور جسی نے ہندوستانی اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے، برآمدات کو فعال کرنے، ڈیجیٹلائزیشن اور  چھوٹے کاروبار کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے بارے میں بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دورہ امریکہ کے دوران ایپل ، گوگل اور مائیکرو سافٹ سمیت دیگر امریکی اور ہندوستانی ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز سے ملاقات کی تھی اور ان سے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More