عدالت نے چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روک دیئے

ہم نیوز  |  Jun 27, 2023

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخابات روک دیئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی انتخاب کے انعقاد کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تاحکم ثانی پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے روک دیا۔

عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

واضح رہے کہ آئینی درخواست 22 جون کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے لیے 27 جون کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں الیکشن شیڈول تھا اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ذکا اشرف پی سی بی کے نئے چیئرمین منتخب ہوجائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More