نواز شریف اور زرداری کیلئے جہانگیر ترین کا پیغام لیکر عون چودھری دبئی روانہ

ہم نیوز  |  Jun 26, 2023

لندن: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی رہنماعون چوہدری میاں نواز شریف اور آصف علی زرداری کیلئے پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین کا اہم پیغام لے کر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

دبئی روانگی سے قبل عون چودھری نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی جس کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار سابق وزیراعظم اور ثاقب نثار تھے۔

انہوں نے کہا جہانگیر ترین کے ساتھ ایسا ظلم کیا گیا جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا تھا لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

عون چودھری نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا جہانگیر ترین تین دن بعد واپس لاہور پہنچ جائیں گے جب کہ دبئی میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کے بعد وہ بھی لاہور چلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More