میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم تشکیل

ہم نیوز  |  Jun 25, 2023

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی قانونی ٹیم کے سربراہ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میں معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کو شامل کیا گیا ہے۔

قانونی ٹیم میں میاں نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا ٹیم کو بھی حصہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تشکیل دی جانے والی قانونی ٹیم نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز بنائے گی اور سابق وزیراعظم کی نااہلی و کیسز کے خاتمے کیلئے کام کو تیز کرے گی۔

نواز شریف کی دبئی میں اہم ملاقاتیں، وطن واپسی کے روڈ میپ پر صلاح و مشورہ

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی جانے والی قانونی ٹیم میاں نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے بھی کردار ادا کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More