کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق آصف زرداری کراچی سے بذریعہ خصوصی طیارہ دبئی روانہ ہو ئے ہیں جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ میاں نواز شریف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ عید بھی دبئی میں منائیں گے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری گزشتہ دنوں بھی دبئی میں مقیم تھے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی کے حوالے سے اہم فیصلہ منظر عام پر آیا تھا۔