ہم نیوز | Jun 23, 2023
عالمی مارکیٹ میں خا م تیل کی قیمتیں 4 فیصد تک گر گئی ہیں ۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز برطانوی برینٹ کے سودے 3.9 فیصد کمی کیساتھ 74.14 ڈالر فی بیرل پر ہوئے ۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس کے سودے 4.2 فیصد کمی کیساتھ 69.51 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں روس سے سستے تیل کی پہلی کھیپ پہنچ چکی ہے اگر روس سے تیل کی آمد کا تسلسل جاری رہا تو مستقبل میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More