سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jun 23, 2023

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ،ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران 20 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ،12اشیا کی قیمتوں میں کمی،19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا ،آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو مہنگی ہوئی۔

دال ماش 6 روپے،زندہ مرغی 5 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ،چھوٹا گوشت 15 ،بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا ،دودھ،انڈے،دہی،چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More